کلرکوں نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس پنجاب اسمبلی اور پنجاب سیکرٹریٹ کے گھیراﺅ کا اعلان کر دیا

کلرکوں نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس پنجاب اسمبلی اور پنجاب سیکرٹریٹ کے گھیراﺅ کا ...

لاہور ( خبرنگار) ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی تنظیم ایپکا نے اپنے مطالبات کے حق میں 20 جنوری کو پنجاب اسمبلی اور 27 جنوری کو سول سیکرٹریٹ اور 24 فروری کو ایوانِ وزیر اعلیٰ کے گھیراﺅ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اور اعلانات ایپکا کے صوبائی و مرکزی رہنماﺅں حاجی محمد ارشاد،لالہ محمد اسلم، فضل داد گجر اور محمد یونس بھٹی و دیگر نے ایپکا کے صوبائی کونسل کے اجلاس اور احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کے دوران کیے ہیں۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین نے کوپر روڈ پر واقع محکمہ صحت کے دفاتر ڈی جی ہیلتھ، ڈی جی نرسنگ کے دفاتر میں مکمل طور پر ہڑتال اور دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ہر محکمہ اور ہر دفتر میں احتجاجی جلسے منعقد کیے جائیں گے اور اس دوران 27جنوری کو سول سیکرٹریٹ کے باہر اور 24فروری کو سی ایم سیکرٹریٹ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اور احتجاجی مہم کے بعد 5مارچ کو سول سیکر ٹریٹ کے باہر مطالبات کی منظوری تک ڈے اینڈ نائٹ احتجاج کیا جائے گا جس میں پنجاب بھر کے تمام ڈویژنز، اضلاع اور یونٹس شامل ہوں گے ۔دوسری جانب ایپکا الائیڈ ہیلتھ سٹاف نے سابقہ خسرہ مہم کا معاوضہ نہ ملنے پر خسرہ مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے اور چار درجاتی سروس سٹرکچر ، ڈینگی ملازمین کی مستقلی ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں ، لیڈی سینٹری پٹرول کے ساتھ امتیازی سلوک اور درجہ چہارم کے ٹائم سکیل پروموشن پر عدم عمل درآمد پر احتجاج کا بھی اعلان کر دیااور اس سلسلہ ان مطالبات کے حق میں 20جنوری بروز منگل کو ڈی جی ہیلتھ آفس پنجاب میںاحتجاجی جلسہ کے بعد ریلی کی صورت میں پنجاب اسمبلی کا گھیراﺅ کیا جائے گا،حاجی محمد ارشادصدر ایپکا پنجاب کی قیادت میں ایپکاکے تمام یونٹس شامل ہوں گے ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن اورلیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی باضابطہ دعوت دے دی گئی شمولیت کی یقین دہانی بھی ہو گئی ۔ایپکا جناح ہسپتال ، ایپکا علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایپکا ڈی جی ہیلتھ ،ایپکا ڈی جی نرسنگ، ایپکا ای ڈی او ہیلتھ لاہورسمیت تمام یونٹس کو شمولیت کی دعوت دی گئی 20جنوری بروز منگل کو ڈی جی ہیلتھ آفس میں احتجاجی جلسہ کے بعد تمام ملازمین ریلی کی صورت میں پنجاب اسمبلی کے باہر مطالبات کی منظوری تک ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیں گے ۔

ایپکااعلان

مزید : صفحہ آخر