دھاندلی ثابت ہونے پر ایاز صادق استعفا دیں ،عمران خان ،اسی نکتے پر جوڈیشل کمیشن بنا لیتے ہیں ،پرویز رشید

دھاندلی ثابت ہونے پر ایاز صادق استعفا دیں ،عمران خان ،اسی نکتے پر جوڈیشل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                              اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک + آن لائن +) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیاہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ، ہر حلقے میں فراڈ سامنے آرہا ہے،این اے 122 میں 34 ہزار 376 ووٹ جعلی نکلے،18 اےاز صا دق کوفوری استعفیٰ دے دینا چاہیے جنوری کو دھرنا کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، اگر اس وقت تک بااختیار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو نوازشریف کےلئے حکومت کرنا ناممکن ہوجائے گا ۔ پیرکویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے سانحہ پشاور کی وجہ سے دھرنا ختم کیا تھا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے لیکن اگر بااختیار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو اس کا ملک کو بڑا نقصان ہوگا۔ ہر حلقے میں فراڈ سامنے آرہا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ثبوت تھیلوں میں موجود ہیں۔ لاہور کے حلقہ 122 میں کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 34 ہزار 376 ووٹ جعلی نکلے۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 1396 کاﺅنٹر فائل نہیں تھے جبکہ 20 پولنگ سٹیشنوں پر سیریل نمبرز غلط لکھے گئے تھے اور 128 پولنگ سٹیشنوں پر فارم 14اور 15نہیں تھے۔ کمیشن رپورٹ کے مطابق ثابت ہوگیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے پتا چلا کہ پوری حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے عمران خان نے کہا کہ ایاز صادق گزشتہ ڈیڑھ سال سے سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے بیٹھے ہیں۔ ڈیڑھ سال محنت کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں۔ دھاندلی شدہ الیکشن میں جیتنے والا سپیکر قومی اسمبلی کو کیسے چلا رہا ہے؟۔ ایاز صادق کے پاس اب کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاندلی شدہ حکومت کو جتوانے کے پیچھے نگراں حکومت تھی جس نے دھاندلی میں ان کی مدد کی اور جب بھی ریٹرنگ افسران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا تو وہ خود بتائیں گے کہ انہیں کس نے دھاندلی پر مجبور کیا اس لئے انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حامد خان، جہانگیر ترین اور میرے حلقے میں دھاندلی ثابت ہوچکی ہے اور اعتزاز احسن کی اہلیہ بشری اعتزاز کے حلقے این اے 124 کے تھیلے این اے 122 میں ملے جہاں سے سپیکر ایاز صادق کامیاب ہوئے اور فراڈ الیکشن سے بننے والی اسمبلی ایاز صادق کس طرح چلا رہے ہیں لہذا انہیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے تو صاف او شفاف انتخابات کرانا ہوں گے کیونکہ دھاندلی کرکے آگے آنے والے لوگ اسمبلی میں آکر کرپشن کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بااختیار جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہمیں حکومت کی مرضی کا جوڈیشل کمیشن قبول نہیں ہے۔ اگر حکومت نے بااختیار جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت کیلئے کام کرنا ناممکن بنا دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ بجلی کے بل کے معاملے پر اگلی پریس کانفرنس ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -