دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ،راحیل شریف

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ،راحیل شریف

                              پشاور (آن لائن)دہشت گردی کانشانہ بننے والے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ قوم ناقابل شکست ہے ، سب کے حوصلے بلند ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور طلبہ کو سکول میں خوش آمدید کہا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ، سب کے حوصلے بلند ہیں ، اس قوم کو کوئی بھی چیز شکست نہیں دے سکتی۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا جہاں انہو ں نے بچوں کا استقبال کیا ۔آرمی چیف اوران کی اہلیہ نے بچوں کےساتھ قومی ترانہ بھی پڑھا۔

مزید : صفحہ اول