لورا لائی دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ،7اہلکار شہید

لورا لائی دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ،7اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          لورا لائی (مانیٹرنگ ڈیسک)لورا لائی کے علاقے میختر میں دہشت گردوں کاایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ،7 اہلکار شہید ہوگئے ، 4ڈیلی ویجز ایف سی ملازمین اغوا ، وزیراعظم نوازشریف، الطاف حسین ، عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کی حملہ کی شدید مذمت ۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی سے 70 کلومیٹر دور میختر کے قریب 40سے 50 دہشت گردوں نے چچلو ایف سی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ۔جس کے نتیجے میں 7ایف سی اہلکار جن میں نائب صوبیدار افضل ، حوالدار سمیع اللہ، سپاہی محمد رمضان ، عتیق الرحمن ، شاہد گل اور تصور حسین موقع پر شہید ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی کے ڈیلی ویجز چار ملازمین کو اغوا کر لیا جس کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -