سنٹرل جیل سکھر اور ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں آج صبح پانچ قیدیوں کو پھانسی

سنٹرل جیل سکھر اور ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں آج صبح پانچ قیدیوں کو پھانسی

                         سکھر(اے این این )سنٹرل جیل سکھرمیں (آج)منگل کوتےن قیدیوں کوتختہ دارپرلٹکایاجائے گا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ قیدیوں سے ورثاءکی آخری ملاقات کروادی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل ون سکھر میں قید کالعدم تنظیم کے محمد شاہد حنیف،محمد طلحہ اور خلیل احمد نے 2001میں کراچی کے تھانہ گلبہار کی حدود میں منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر ظفر حسین شاہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا ، جرم ثابت ہو نے پرکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی،تین جنوری کو عدالت نے ان کے بلیک وارنٹ جاری کیے جو سکھرجیل انتظامیہ کو موصول ہو گئے ہیں، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گردوں کو منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے سینٹرل جیل ون میں پھانسی دی جائے گی

مزید : صفحہ اول