تحریک انصاف اور حکومت میں ایک بار پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

تحریک انصاف اور حکومت میں ایک بار پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

لاہور(جاوید اقبال)تحریک انصاف اور حکومت میں ایک مرتبہ پھر شدید سردی میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور دونوں جماعتوں میں سیاسی گرمی بڑھنا شروع ہو گئی ہے ادھر تحریک انصاف نے کارکنوں کو ضلع ، تحصیل اور ٹاﺅن کی سطح پراحتجاج کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی گئی ہے کہ 18جنوری سے قبل تمام پرائمری یونٹوں کے اجلاس طلب کریں اور پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کو سڑکوں پر احتجاج کے لئے اعتماد میں لیں ادھر حکومت نے اپنے اراکین اسمبلی اور دیگر ضلعی اور ڈویژنل تنظیموں کو عوام سے زیادہ سے زیادہ ر ابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں پارٹی کے تمام ونگز کو بھی متعلقہ لوگوں سے رابطہ بڑھانے کا کہا گیا ہے۔تحریک انصاف اور حکومت جو ڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں اورایک دوسرے کے خلاف بیانات کی جنگ شروع ہو گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مطالبات تسلیم نہ کرنے کے ممکنہ خطرے کےخلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے لئے مرکزی قیادت کی طرف سے تمام صوبائی صدور ضلعی اور تحصیل سطح کی تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ متحرک رہیں کارکنوں سے رابطے بڑھائیں انصاف یوتھ ونگ اور طلبہ ونگ کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گی ہے جنہیں کہا گیا ہے کہ وہ کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کےلئے تیار رہیں اور تیاری کریں پرائمری یونٹوں کے اجلاس طلب کریں جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول