دسمبر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں2روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کاامکان

دسمبر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں2روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کاامکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیداواری لاگت میں کمی کی وجہ سے دسمبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی سستی کرنے کی درخواست کردی ہے ، یہ درخواست فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دسمبر کیلئے کی گئی ۔ ذرائع نے آئندہ ہفتے درخواست کی منظوری کاامکان ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ جنوری کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔

مزید : صفحہ اول