سزائے موت کا مجرم عدم ثبوت کی بنا پر بری

سزائے موت کا مجرم عدم ثبوت کی بنا پر بری
سزائے موت کا مجرم عدم ثبوت کی بنا پر بری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مجرم ضمیراحمد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں سزائے موت کے قیدی ضمیر احمد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل استغاثہ کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہا جس پر عدالت نے ملزم کو با عزت بری کر نے کا حکم دے دیا۔

ملزم ضمیر احمد کو آٹھ سالہ بچی کو قتل کرنے کے جرم میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ملزم کے کے اہل خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ملزم کو عدم ثبوت کی بناپر بر ی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں