ایران اخبار کو سعودی فرمانروا کی وفات کی خبر چھاپنے پر مشکلات کا سامنا

ایران اخبار کو سعودی فرمانروا کی وفات کی خبر چھاپنے پر مشکلات کا سامنا
ایران اخبار کو سعودی فرمانروا کی وفات کی خبر چھاپنے پر مشکلات کا سامنا

  

تہران(ویب ڈیسک)ایران میں سعودی فرما نروا شاہ عبدللہ کی موت کی خبر چلانے پر ایک اخبار کو عدالتی کارروائی کا سامناہے ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی قدامت پسند روزنامے وطن امروز نے چھ جنوری کو اپنے فرنٹ پیج پر خبر لگائی تھی جس کا عام طور پر مطلب" کیا میںان کے مرنے کی خبر سن رہاہوں" نکلتا ہے اور اسے توہین آمیز لہجے میں لیا جاتاہے ۔

مقامی اخبار ایکسپریس کے مطابق مذکورہ اخبار کوقومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزا میں عدالت میں طلب کیا گیا ہے سعودی فرمانروا شدید علیل اور ایران میں اخبارات آج کل باقاعدگی سے اس بارے میں رپورٹس شائع کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی