سزائے موت کے مزید سات مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

سزائے موت کے مزید سات مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
سزائے موت کے مزید سات مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)آج صبح مزید سات سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق سکھر کی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے محمد طلحہ ،خلیل احمد،شاہد حنیف کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے ساڑھے چھ بجے پھانسی دے دی گئی۔ مجرموں نے 2001 میں وزارتِ دفاع کے ایک افسر کو قتل کیا تھا جس کی پاداش میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے انھیں 2003 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی ذوالفقار علی اورکراچی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم بہرام خان کو پھانسی دے دی گئی۔ بہرام خان نے 2003 میں عدالت میں ایک وکیل کو قتل کیا تھا۔ فیصل آباد میں بھی مزید دو قیدیوں کو سزائے موت دے دی گئی، تختہ دار پر لٹکائے جانے والے نوازش علی اور مشتاق احمد پر دہشت گردی کا الزام تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں