چین نے مسلم آباد والے سب سے بڑے شہرمیں برقعہ پہننے پرپابندی لگادی

چین نے مسلم آباد والے سب سے بڑے شہرمیں برقعہ پہننے پرپابندی لگادی
چین نے مسلم آباد والے سب سے بڑے شہرمیں برقعہ پہننے پرپابندی لگادی

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مسلم آبادی والے اپنے سب سے بڑے شہرمیں خواتین پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

سرکاری نیوزویب سائیٹ کے مطابق چینی حکام نے ژنجیانگ میں عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے ،دسمبر میں برقعہ پرپابندی کی تجویز دی گئی تھی جس کی اب منظوری دیدی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس پابندی کااطلاق کب سے ہوگا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق رواں ہفتے کے آخر تک ہونیوالی میٹنگ میں مسودے پر حتمی نظرثانی کے بعد عمل درآمد شروع کردیاجائے گاتاہم یہ واضح ہے کہ برقعہ پہننے والی خواتین کو الگ کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔

یادرہے کہ مارچ میں ایک ٹرین سٹیشن پر حملے کی کوشش کے بعد ژنجیانگ کے حکام نے طلباءو سول ملازمین کے روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ صرف یہی نہیں بلکہ برقعہ ، نقاب ، حجاب یا بڑی داڑھی والے افراد کے بسوں میں سوار ہونے پر بھی پابندی لگادی گئی تھی ۔

مزید : انسانی حقوق