مری میں رواں سیزن کی پہلی برف باری

مری میں رواں سیزن کی پہلی برف باری
مری میں رواں سیزن کی پہلی برف باری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میںرواں سیزن کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کافی عرصے کے انتظار کے بعد ایک مرتبہ پھر ہلکی برف باری شروع ہوگئی ہے جس پر سیاح کھلے مقامات پر نکل آئے اور تصاویر بناتے رہے ۔ سیاحوں کاکہناتھاکہ وہ برف باری نہ ہونے پر مایوس ہوگئے تھے لیکن اب واپسی کو جی نہیں چاہ رہا۔ ہلکی برفباری میں چائے ، کافی اور خشک میوہ جات کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔

مزید : ماحولیات