سینٹرل جیل پشاور کے احاطے میں کباب کی دکان کھل گئی، سکیورٹی خدشہ

سینٹرل جیل پشاور کے احاطے میں کباب کی دکان کھل گئی، سکیورٹی خدشہ
سینٹرل جیل پشاور کے احاطے میں کباب کی دکان کھل گئی، سکیورٹی خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختون خواہ کی حساس ترین سینٹرل جیل پشاور کے احاطے میں کباب کی دکان کھلنے کا انکشاف ہو ا ہے جس کے بعدمحکمہ پولیس نے دکان کے حوالے سے محکمہ داخلہ کو خط بھی ارسال کر دیا۔ مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق سینٹرل جیل پشاور کے احاطے میں کبابوں کی دکان کے کھلنے سے متعلق محکمہ پولیس کو خط لکھ دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ سینٹرل جیل میں شکیل آفریدی سمیت 200 سے زائد خطرناک قیدی ہیں۔

دنیا کا انوکھا ترین چڑیا گھر جہاں انسان پنجرے میں بند ہوتے ہیں اور جانور آزادنہ گھومتے ہیں،جاننے کیلئے کلک کریں

دکان کے مالکان ملاقاتیوں سے موبائل لینے، دینے کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔ لوگ باہر سے کباب کی خریداری کے لئے آتے ہیں۔ کباب کی دکان کے 2 مالکان ہیں۔ دکان جیل کے لئے خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ سینٹرل جیل انتظامیہ نے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے جیل احاطے میں قائم کباب کی دکان بند کر دی۔

مزید :

پشاور -