گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین معصوم بہنیں جاں بحق، بھائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین معصوم بہنیں جاں بحق، بھائی تشویشناک حالت میں ...
گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین معصوم بہنیں جاں بحق، بھائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین بہنیں جاں بحق اور ایک بھائی زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیاگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنگ روڈ کے رہائشی محنت کش میاں بیوی ایک کمرے کے گھر میں چاربچوں کو چھوڑ کر کام کاج کے لیے چلے گئے اور بچوں نے سردی لگنے پر سلنڈر پر ہیٹر جلالیا۔ گیس لیکج کے باعث آگ بھڑکنے سے سلنڈر پھٹ گیا اور کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی ۔ پڑوسیوں نے بچوں کونکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیاجہاں تین بچیاں نائلہ ، جنت بی بی اور اللہ معافی دم توڑگئیں جبکہ اکلوتے بھائی کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور ریفرکردیاگیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق بچوں کی عمریں سات سال اور اس سے کم ہیں ۔

مزید : شیخوپورہ