مرد زیادہ روتے ہیں یا خواتین؟جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

مرد زیادہ روتے ہیں یا خواتین؟جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف
مرد زیادہ روتے ہیں یا خواتین؟جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

  

دی ہیگ(نیوزڈیسک)کیا عورتیں مردوں سے زیادہ روتی ہیں،یہ صرف ایک مفروضہ نہیں ہے کیونکہ حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عورتوں میں ہارمونز اور سماجی مشکلات کی وجہ سے رونے کا زیادہ رجحان پایا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین زندگی میں 30سے 64بار آنسو بہاتی ہیں جبکہ مردچھ سے 17بار روتے ہیں۔نیدر لینڈ کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ عورتوں کا رونے کا دورانیہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

خطرناک ایئرپورٹ کی خونی تاریخ لیکن پھر بھی اعزاز مل گیا ،جاننے کیلئے کلک کریں

 تحقیق کار پروفیسرAd Vingerhoetsکا کہنا ہے کہ عورتیں تقریباًچھ منٹ کے لئے روتی ہیں جبکہ مردوں میں یہ وقت دو سے تین منٹ کا ہوتا ہے۔تحقیق میں دنیا کے 37ممالک سے 5000افراد کے ساتھ بات کی گئی اور ان سے جذباتی ماحول کے دوران ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا۔مردوں میں 66فی صد لوگ پانچ منٹ سے بھی کم روئے تھے جبکہ 24فیصد چھ سے پندرہ منٹ تک روئے تھے۔خواتین میں یہ تناسب مختلف تھا۔ 43فیصد خواتین پانچ منٹ یا اس سے کم روئیں تھیں اور 38فیصد چھ سے 15منٹ تک روتی ہیں۔ 11فیصد خواتین ایسی بھی تھیں جو 16سے 30منٹ تک روئیں تھیں۔تحقیق کار کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ہارمونز اور ہمارا سماجی تفاوت بھی ہوسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس