بیان بازی جج پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے: مجیب الرحمان شامی

بیان بازی جج پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے: مجیب الرحمان شامی
بیان بازی جج پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے: مجیب الرحمان شامی

  

لاہور(ویب ڈیسک)سنیئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کا کہناہے کہ این اے 122میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جاچکی ہے اور ٹریبونل کےجج کا فیصلہ آنا باقی ہے لہذا فریقین کو بیان بازی سے گریز اور فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ فیصلے سے پہلے الزامات اور بیان بازی جج پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں اینکر پرسن اجمل جامی کے ساتھ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پاکستان کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہاے کہ امریکہ کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کی ضرورت ہے ،بھارت کو پاک امریکہ تعلقات پر اثر انداز ہونے سے گریزکرناچاہیے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو یکسوئی کی ضرورت ہے جس کے لیے بھارت کو ورکنگ بائنڈری پر اشتعال انگیزی اور افغانستان میں مداخلت کو روکنا ہو گا۔نیشنل ہائی وے کراچی پر پیش آئے المناک ٹریفک حادثے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ عدالتوں کو ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے ۔ایسے حادثات میں ملوث افراد دہشت گرد ہیں ۔آرمی پبلک سکول پشاور دوبارہ کھلنے پر آرمی چیف کی وہاں موجودگی پر انہوں نے رشک کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے اہم سیاستدانوں اور حکمرانوں کو بھی آج سکول کا دورہ کر کے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔

مزید : قومی