معیشت دوست ماحول بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں: پرویز رشید

معیشت دوست ماحول بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں: پرویز رشید
معیشت دوست ماحول بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں: پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت معیشت دوست ماحول بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کا دار و مدار دہشت گردی کے خاتمے پر ہے، مسلم لیگ ن لیگ گڈ گورننس اور شفافیت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی، توانائی بحران اور کمزور معیشت کے مسائل ورثے میں ملے تاہم حکومت معیشت دوست ماحول بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں