پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں مزید نفری طلب ، 2 دہشت گرد ہلاک

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں مزید نفری طلب ، 2 دہشت گرد ہلاک
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں مزید نفری طلب ، 2 دہشت گرد ہلاک

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خفیہ الاعات کی بناءپر پولیس کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں سرچ آپریشن کیا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ ابھی تک دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں ملوث چار ملزموں کو سزائے موت سنا دی گئی

انہوں نے واضح کیا کہ کراچی پولیس چیف نے مزید 200 اہلکاروں کو بھجوا دیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بموں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں 500 اہلکار شریک ہیں جبکہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں