پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 5فیصد تک کمی کر دی

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 5فیصد تک کمی کر دی
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 5فیصد تک کمی کر دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے مسافروں کیلئے کرایوں میں پانچ فیصد تک کمی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 10مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 5فیصد کمی جبکہ 22ٹرینوں کے کرایوں میں 3فیصد کمی کی گئی ہے۔ ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 16جنوری سے ہو گا۔ واضح رہے کرایوں میں کمی کا اعلان تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا

مزید : بزنس /اہم خبریں