شوہر کی فرماں برادر ی نے اسے 13ارب روپے کا مالک بنا دیا

شوہر کی فرماں برادر ی نے اسے 13ارب روپے کا مالک بنا دیا
شوہر کی فرماں برادر ی نے اسے 13ارب روپے کا مالک بنا دیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) جو مرد اپنی بیگمات کی باتیں نظرانداز کر دیتے ہیں، 80 سالہ امریکی شہری ’ہیرالڈ ڈائمنڈ‘ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ان کیلئے سبق ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 نومبر کو 80 سالہ ریٹائرڈ سکول پرنسپل اور اس کی 74 سالہ بیگم کہیں جا رہے تھے کہ شدید طوفان آ گیا اور بارش شروع ہو گئی۔

دبئی میں پاکستانی ورکر کی موجیں لگ گئیں،بڑا نعام مل گیا ،جاننے کیلئے کلک کریں

ہیرالڈ کی بیگم کیرول نے اصرار کیا کہ انہیں کچھ دیر گیس سٹیشن پر رک کر کھانا کھا لینا چاہئے۔ اتنی دیگر میں طوفان بھی تھم جائے گا۔ ہیرالڈ نے ابتدائی طور پر تو یہ بات نہ مانی لیکن بیگم کے بار بار اصرار پر ہتھیار ڈال دیئے اور گاڑی روک لی۔ ہیرالڈ کے مطابق وہ پیٹرول پمپ پر قائم دکان پر کھانا کھا رہے تھے کہ اسے لاٹری کا سائن نظر آیا۔ اس نے 10 ڈالر کے ٹکٹ خرید لئے۔ اگلے دن کلب میں اس کے دوست لاٹری کے بارے میں بات کر رہے تھے تو خیال آیا کہ اس نے بھی ٹکٹ خرید رکھی ہیں۔ گھر آ کر نمبر دیکھے تو وہ 19.7 کروڑ ڈالر کی لاٹری جیت چکا تھا۔ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد یہ رقم تقریباً 13 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ گزشتہ روز چیک وصول کرتے ہوئے ہیرالڈ نے یہ کہانی سنائی اور اس کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کوشش کرتا ہے اپنی بیگم کی کوئی بات رد نہ کرے۔ باقی شوہروں کیلئے بھی یہی مشورہ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس