امریکہ نے ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشت گردوں میں شامل کر لیا

امریکہ نے ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشت گردوں میں شامل کر لیا
امریکہ نے ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشت گردوں میں شامل کر لیا

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

’رائیونڈ محل ‘کی حفاظت پر تعینات تین اہلکار’ڈاکو‘ نکلے

امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ملا فضل اللہ کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ کوئی بھی امریکی شہری اس کے ساتھ کوئی لین دین نہیں رکھ سکے گا۔یاد رہے ملا فضل اللہ تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہے جسے 2013 میں سابق کمانڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ملا فضل اللہ نے سانحہ پشاور کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید سنگین حملے کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے جبکہ اس سے قبل سوات میں پاک فوج کی جانب سے کیا گیا آپریشن بھی اسی کے خلاف تھا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں