تھر میں بھوک کے ڈیرے ،مزید 5پھول مرجھا گئے

تھر میں بھوک کے ڈیرے ،مزید 5پھول مرجھا گئے
تھر میں بھوک کے ڈیرے ،مزید 5پھول مرجھا گئے

  

تھر(مانیٹرنگ ڈیسک ) غذائی قلت اور بھوک کے باعث مزید پانچ بچے زندگی کی بازی ہار گئے ،گزشتہ 13دنوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد38 ہوگئی ہے ۔

موت کی وادی صحرائے تھرپاکر غذائی قلت کے باعث ننھے پھولوں کی زندگیاں نگلنے میں مصروف ہے ۔گزشتہ روز بھی تھر پارکر میں بھوک اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مزید پانچ بچے دم توڑ گئے۔ چھاچھرو کے گاوں ستی ڈیرہ میں ایک ماہ کا قاسم اور بائیس روز کی شکیلہ بھوک سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ مٹھی میں بھی ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تھرپارکر میں تیرہ روز کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

مزید :

تھرپارکر -