ماں کو ’ سبق ‘ سکھانے کیلئے سعودی باپ کی اپنی بیٹی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت ، انٹرنیٹ پر ویڈیو سامنے آگئی ، ہنگامہ برپا ہو گیا

ماں کو ’ سبق ‘ سکھانے کیلئے سعودی باپ کی اپنی بیٹی کے ساتھ انتہائی شرمناک ...
ماں کو ’ سبق ‘ سکھانے کیلئے سعودی باپ کی اپنی بیٹی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت ، انٹرنیٹ پر ویڈیو سامنے آگئی ، ہنگامہ برپا ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں سے محبت کا جذبہ قدرت نے جانوروں میں بھی رکھا ہے ، انسان تو پھر اشرف المخلوقات ہے ، مگر حیرت کی بات ہے کہ یہ حضرت انسان کبھی کبھار درندوں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے ۔ سعودی عرب میں ہنگامہ برپا کر دینے والی ایک ویڈیو میں بھی کچھ ایسے ہی لرزہ خیز مناظر دکھائی دیتے ہیںکہ جنہیں دیکھ کر انسان کا انسانیت سے ہی اعتماد اٹھ جائے۔

ویب سائٹ العربی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ایک ننھی بچی پر وحشیانہ تشدد کرتا دکھائی دیتا ہے۔ وہ نہ صرف اس معصوم کے نازک گالوں پر پے در پے تھپڑ مارتا ہے بلکہ اُس کا گلا بھی دباتا ہے ۔ معصوم بچی کی دردناک چیخیں بھی اس کے دل پر کوئی اثر نہیں کرتیں اور وہ اپنا بھیانک عمل جاری رکھتا ہے ۔

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ درندہ صفت شخص اس ننھی بچی کا باپ ہے ۔ دراصل یہ ویڈیو بچی کی والدہ نے ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے، جو اس کا سابقہ خاوند اور بچی کا باپ اسے بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کر رہا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ چار سال تک خاوند کے ظلم کا نشانہ بننے کے بعد اس نے طلاق لے لی، مگر اب اس کا خاوند واپس آنے کیلئے دباﺅ ڈالا رہا تھا۔ وہ خاتون کو بلیک میل کرنے کیلئے اس کی ننھی بچی پر تشدد کر کے ویڈیوزاسے پوسٹ کرتا تھا تاکہ وہ مجبور ہو کر اس کے پاس واپس چلی آئے۔

سعودی وزارت لیبر و سماجی انصاف کا کہنا ہے کہ شقی القلب شخص کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے بعد بچی کو سرکاری تحویل میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید : عرب دنیا