مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 100 ارب روپے شامل کر دیئے

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 100 ارب روپے شامل کر دیئے

کراچی (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 100 ارب روپے شامل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.86 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 100 ارب روپے شامل کئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.88 فیصد تا 5.85 فیصد سالانہ کے حساب سے 167 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

نیلامی میں 5 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 3 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.86 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 56 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 35 ارب روپے منطور کئے۔

مزید : کامرس