پنجاب صارفین پرو ٹیکشن کونسل نے مزید 6اضلاع میں صارف عدالتیں قائم کر دیں

پنجاب صارفین پرو ٹیکشن کونسل نے مزید 6اضلاع میں صارف عدالتیں قائم کر دیں

 لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب صارفین پروٹیکشن کونسل نے پنجاب کے 6 اضلاع میں صارف عدالتیں قائم کردی گئیں، ڈائریکٹر پنجاب صارفین پروٹیکشن کونسل عامر ضمیر نے بتایا کہ معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے منڈی بہاؤ الدین، بہاولنگر، رحیم یار خان، میانوالی، بھکر اور لیہ میں 6 نئی عدالتیں قائم کی گئی ہیں جنہوں نے باقاعدہ فعال کام کا آغاز بھی کردیا ہے، سیکرٹری انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ مجتبیٰ شجاع پراچہ کی زیر صدارت اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ صوبے میں صارفین کے حقوق کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مختصر وقت کے دوران عوام کو عالمی معیار کے مطابق خالص اشیاء کی کوالٹی اور سروس مہیا کرنے کے حوالے سے 11 اضلاع میں پہلے ہی صارف عدالتیں انتہائی متحرک اور فعال ہیں، پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل انشاء اللہ جلد دیگر اضلاع میں بھی صارفین کورٹس قائم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، علاوہ ازیں سیکرٹری انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ مجتبیٰ پراچہ نے صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

مزید : کامرس