پاکستان کا سب سے بڑا فوڈ فیسٹیول آج سے کراچی میں شروع ہو گا

پاکستان کا سب سے بڑا فوڈ فیسٹیول آج سے کراچی میں شروع ہو گا

لاہور ( پ ر )پاکستان کا سب سے بڑا فوڈ فیسٹیول ’’Karachi Eat is all Set‘‘ 13جنوری سے فریرہال کلفٹن کراچی میں منعقد ہو گا .یہ فیسٹیول 15جنوری تک جاری رہے گا ۔ سارا چھاپڑا، اسلم خان اور عمر عماری نے اس فیسٹیول کومنعقد کیا ہے جس کا مقصد کھانے کے شوقین افراد کو عمدہ ، لذیذ اور معیاری کھانے ایک پلیٹ فارم پر دستیاب کرنا ہے ۔ فیسٹیول کے دوران فریرہال 3دن تک لذیذ کھانوں ، مختلف مشروبات اور تفریح کے دلچسپ مواقعوں کیلئے مخصوص رہے گا ۔ اس فیسٹیول میں ملک کے نامور شیفس(Chefs)کے علاوہ کراچی کے مقامی کھانا بنانے والے اپنے لذیذہ کھانے شائقین کیلئے تیار کریں گے۔ ہزاروں افراد کی متوقع شرکت کے باعث فیسٹیول کی رونق کو چار چاند لگانے کیلئے خصوصی لائیٹینگ ، برقی قمقموں اور تفریح سے بھرپور پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے باعث کھانوں کے شوقین افراد کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر آئیں گی ۔شائقین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیسٹیول میں غیر ملکی کھانوں کی تیاری کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ، مقامی کھانوں کی لائیو کو کنگ کیساتھ ساتھ تھائی ، میکسیکن اور اٹالین فوڈز بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ آن لائن فوڈ بزنس کی مصنوعات بھی شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گی آن لائن فوڈز سے صارفین کو بہتر اور معیاری کھانوں تک رسائی میں آسانی ملے گی ۔فیسٹیول کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب عمر عماری کہتے ہیں کہ ’’ ہم ملک میں اپنی نوعیت کا انتہا ئی منفرد اور تفریح سے بھر اایسادلچسپ فیسٹیول منعقد کرنے جا رہے ہیں جو نہ صرف ملک میں ہوٹل ، ریستوران اور کھانوں کے دیگر مراکز کی حوصلہ افزائی اور کاروبار میں اضافے کا باعث بنے گا۔ بلکہ اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلوسامنے آئے گا ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے ملک کی عوام کیلئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔

مزید : کامرس