پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 7.87 ارب روپے کے سودے

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 7.87 ارب روپے کے سودے

کراچی(اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.87 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3104 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 7.87 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 18862 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.05 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.67 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.78 بلین روپے رہی۔

، چاندی کے سودوں کی مالیت 333.55 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 9.70 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 6.56 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.92 ملین روپے رہی۔

مزید : کامرس