روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 350 روپے اور 6 ہزار 805 روپے پر بند

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 350 روپے اور 6 ہزار 805 روپے پر بند

کراچی(این این آئی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 350 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 805 روپے پر برقرار رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 485 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 950 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 7 ہزار 222 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 650 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ میاں والی کی روئی کی 622 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 375 روپے فی من رہے جبکہ سانگھڑ کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 100 روپے سے 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یزمان منڈی کی روئی کی 2 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 600 روپے سے 6 ہزار 650 روپے فی من رہے جبکہ چشتیاں کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔

مزید : کامرس