زرعی پیداوار کے لئے کلائمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجی پیکیج متعارف

زرعی پیداوار کے لئے کلائمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجی پیکیج متعارف

لاہور(ا ین این آئی )پنجاب حکومت نے اعلیٰ معیار کی زرعی پیداوار کے حصول کے لئے کلائمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجی پیکیج متعارف کروایا ہے جسے کسان پیکیج کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شمسی توانائی اور ٹنل ٹیکنالوجی کی مدد سے مطلوبہ مدت میں پیداواری اہداف حاصل کئے جاسکیں گے۔منصوبے پر 12کروڑ 77لاکھ 50ہزار روپے لاگت آئے گی اور یہ تین سال میں مکمل ہوگا۔ اس منصوبے میں سولر پینل سے کاشتکاری کی جائے گی اور یہ منصوبہ حکومت کی زرعی پالیسی کے مطابق اور پنجاب گروتھ سٹریٹیجی 2018اور ایگری کلچر پلان 2015کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پراجیکٹ امپلی منٹیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنویئر سیکرٹری زراعت پنجاب ہوں گے۔ارکان میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر (فیلڈ)، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر (واٹر مینجمنٹ)،ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر(ایکسٹیشن) شامل ہوں گے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سیکرٹری کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید : کامرس