180ارب ریلیف پیکیج سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا : خلدون جاوید ملک

180ارب ریلیف پیکیج سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا : خلدون جاوید ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے برآمدات کی مسلسل گرتی صورتحال کو سہارا دینے کیلئے برآمدی سیکٹر کیلئے180ارب ریلیف پیکیج سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے انڈسٹریز بھی ترقی کرے گی انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی کی اہم وجوہات میں بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹریز کی پیداواری اشیاء کی لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں کمی ہورہی ہے اس لیے ریلیف پیکیج میں صنعتوں کیلئے بجلی و گیس ٹیرف میں کمی کا اعلان کیا جائے ۔
تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خلدون جاوید ملک نے برآمدی صنعتوں کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے 180ارب کے پیکیج کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا کہ برآمدی سیکٹر کیلئے پیکیج سے پاکستانی صنعتوں خاص کر ٹیکسٹائل سیکٹرکو ریلیف ملے گا۔جس سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ہی ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا ۔

مزید :

کامرس -