تیزی کا رجحان‘ انڈیکس میں115پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

تیزی کا رجحان‘ انڈیکس میں115پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 517 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 49 ہزار 517 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 20 کروڑ 5 لاکھ 44 ہزار 50 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 16 ارب 12 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 297 روپے رہی۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 424 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 196 میں کمی اور 17 کی ویلیو میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید : کامرس