ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے،حمیرا چنا

ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے،حمیرا چنا
ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے،حمیرا چنا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ معیاری شاعری اور سریلی آواز کے بغیر کوئی بھی گیت کامیاب نہیں ہو سکتا ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے ہیں اور اس پہچان پر فخر محسوس کرتی ہوں۔حمیرا چنانے کہا کہ یہی دعا کرتی ہوں کہ پورا پاکستان امن و امان کا گہوارہ بنے تاکہ فنکار اسی طرح سر گرمیاں کریں جس طرح آج سے کچھ سال ہوا کرتی تھیں ۔ پاکستانی زندہ دل قوم ہے اور دہشتگردی کے عفریت کے باوجود پاکستانیوں نے بغیر تعطل اپنی سر گرمیاں جاری رکھ کر اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ معیاری شاعری کو اپنی آواز کے ذریعے گیت کی صورت میں پیش کروں اور یہی میری منفرد پہچان ہے جس پر فخر کرتی ہوں۔

مزید : کلچر