رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کیلئے تیار

رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کیلئے تیار
 رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کیلئے تیار

  

ممبئی(این این آئی)بیٹی کی پیدائش کے بعد بڑی سکرین سے غائب ہونے والی رانی مکھر جی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری۔رانی مکھرجی اپنی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں بہترین اداکارہ کے طورپرجانی جاتی ہیں جس میں ان کی ایک فلم بلیک بھی شامل ہے جس میں انہوں نے خصوصی کردار ادا کیا تھا تاہم اب وہ نئی آنیوالی فلم میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گی۔رانی مکھرجی اس سے قبل ہالی ووڈ میں کئی ڈاکومینٹریز کیلئے بھی کام کر چکی ہیں ۔اداکارہ نے آخری بارفلم ’’مردانی‘‘ میں کام کیا تھا تاہم پھرشادی اوربیٹی کی پیدائش کے بعد وہ بڑی سکرین سے بالکل ہی غائب ہوگئی تھیں اوراب اداکارہ ایک بارپھرفلم نگری میں واپس آرہی ہیں ۔

مزید : کلچر