کترینہ کا رنبیرکیساتھ ’’جگا جاسوس‘‘ کی پروموشن سے صاف انکار
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں کترینہ اور رنبیر کے درمیان گہری دوستی کے چرچے کون واقف نہیں تھا لیکن پھر وقت نے پلٹا کھایا اور دونوں کے درمیان شدید اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تاہم اب اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کے لیے بھی صاف منع کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کے درمیان علیحدگی کیا ہوئی تو انہیں اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘جگا جاسوس’’ میں بھی دلچسپی ختم ہوگئی تھی۔کترینہ کیف نے اداکاررنبیرکے ساتھ فلم ‘‘جگا جاسوس’’ کو پروموٹ کرنے کے لیے صاف انکارکردیا ہے تاہم اداکارہ فلم کی پروموشن اکیلے کرنے پرراضی ہیں۔
کترینہ کے اس فیصلے کے بعد فلم کے ہدایتکاراورپروڈیوسرزشدید پریشانی کا شکارہوگئے ہیں اور انہیں فلم کی باکس آفس پر ناکامی کا ڈر لگنے لگا ہے۔واضح رہے کہ مختلف حصوں میں فلم ’’جگا جاسوس‘‘ 7 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔