اخبارات بغیرثبوت کسی شخص کی کردار کشی کی خبر مت شائع کریں ،سٹیج پروڈیوسرز

اخبارات بغیرثبوت کسی شخص کی کردار کشی کی خبر مت شائع کریں ،سٹیج پروڈیوسرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پروڈیوسرز ارشد چوہدری ،ملک طارق،ایم یوسف،چنگیز اعوان،علی طارق،حمزہ بٹ ،خالد بٹ ،محمداسحاق،منیر قادری،قیصر ثناء اللہ اورڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری تمام اخبارات سے درخواست ہے کہ بغیر ثبوت کے کوئی ایسی خبر شائع مت کریں جس سے کسی پروڈیوسرکی کردار کشی کا پہلو نکلتا ہو ۔

اُنہوں نے کہاکہ تمام پروڈیوسرز کو ایسی خبروں کی وجہ سے جس تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔پروڈیوسر ارشد چوہدری کے خلاف شائع ہونے والی خبروں کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔ان خبروں کی اشاعت کے باعث پروڈیوسر کی فیملی کو جس شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا وہ نا قابل بیان ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک اداکارہ نے اپنے ساتھ تھیٹر میں جنسی بدفعلی کا دعویٰ کرتے ہوئے معروف پروڈیوسز کو جنسی درندگی کا ملزم ٹھہرایا تھا لیکن دودن غائب رہنے کے بعد شوبز میں موجود رہنے کیلئے اپنا بیان بدلنے پر مجبور ہوگئی تھی۔ اس کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کلچر -