پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے،راحیلہ آغا

پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے،راحیلہ آغا
 پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے،راحیلہ آغا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ راحیلہ آغانے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں،ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے اگر ہم نے اسے پس پشت نہ ڈالا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ راحیلہ آغانے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ آج بھی اپنا معیار بر قرار رکھے ہوئے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگ آج بھی ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں اور نئے آنے والے ان سے استفادہ کررہے ہیں۔ اگر ہم نے ترقی کی جانب گامزن رہنا ہے تو ہمیں سینئر ز کو ہر پراجیکٹ میں کوئی نہ کوئی کردار ضرور دینا چاہیے تاکہ نئے آنے والوں کو رہنمائی مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور جہاں سے اچھا سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتی ہوں۔

مزید : کلچر