ن م راشد کی نظم کو گانا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ،ظفر اقبال نیویارکر

ن م راشد کی نظم کو گانا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ،ظفر اقبال نیویارکر

لاہور(فلم رپورٹر)امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف گلوکار ظفر اقبال نیویارکرنے کہا کہ ہن م راشد کی نظم کو گانا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔میں پاکستان کا پہلا گلوکار ہوں جس نے ان کے کلام کو ریکارڈ کیا ہے۔اس گیت کی کمپوزیشن مجاہد حسین کی ہے۔ ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہم نے بھارت سے مقابلہ کرنا ہے ہمیں اپنے ذہن میں ہالی ووڈ کو رکھنا چاہئے استاد نصرت فتح علی خان نے ہالی ووڈ کی چند فلموں میں میوزک دے کر ہالی وڈ کا میوزک چینج کیا تھا۔اس لئے ہمیں بھی ہالی ووڈ کو ٹارگٹ بنا کر کام کرنا چاہئے ۔قوالی میں جدت پیدا کرنے کا سہرا استاد نصرت فتح علی خان کے سر ہے ۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں پروڈیوسر و ڈائریکٹر شعیب منصور کی دونوں فلموں ’’ خدا کے لئے‘‘ اور’’بول‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹر ی کے لئے یہ دونوں فلمیں بہت بڑا تحفہ ہیں اور ان فلموں کو ذہن میں رکھ کر کام کیا جانا چاہئے ۔ہم اپنی فلموں میں پاکستان کا وہ خوبصورت چہرہ پیش کرسکتے ہیں جس پر اب توجہ نہیں دی جارہی انہوں نے کہاکہ شعیب منصور کی فلمیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی فلمیں ہیں ۔

ا۔ور ایسی فلمیں بننے سے پاکستان فلم انڈسٹری کا مورال اپ ہوگا۔

ظفر اقبال نیویارکر نے کہاکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ اور موضوعات کی کوئی کمی نہیں ہے بس کمٹمنٹ کی ضرورت ہے ۔ بھارت میں شنکر مہادیون ، للت جتن،ساجد واجد،پریتم میرے لئے کوئی گانا بناتے ہیں تو گلوکار کی رینج کو مد نظر رکھ کر کمپوزیشن مرتب کرتے ہیں اور ہماری فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ اس بات کو مدنظر رکھیں۔پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی فلموں کی شرح بہت کم ہے سب سے بڑی بات کسی پروڈیوسر کا ٹرسٹ لیول ڈویلپ کرنا ہوتا ہے

مزید : کلچر