امریکا سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، دیوار کے لئے پیسے نہیں دیں گے، میکسیکو

امریکا سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، دیوار کے لئے پیسے نہیں دیں گے، میکسیکو

میکسیکو (اے پی پی) میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹا نے کہا ہے کہ ان کا ملک نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا کے ساتھ تجارت، حفاظت اور پناہ گزین کی طرح تمام مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے لیکن میکسیکو امریکی سرحد پر بننے والی دیوار کے لئے پیسے نہیں دیگا۔ پینا نیٹا نے اسمبلی میں غیر ملکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی امریکا میں آزاد تجارت کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو سرحد کو زیادہ محفوظ بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا لیکن دیوار بنانے کے لئے پیسے نہیں دیگا۔

مزید : عالمی منظر