ہماری نوجوان نسل بھٹکتی پھر رہی ہے ، سید ذیشان حیدر شیرازی

ہماری نوجوان نسل بھٹکتی پھر رہی ہے ، سید ذیشان حیدر شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہورومعروف شخصیت،ماہر امور نوجوانان سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک عرصے سے تعلیمی نظام کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پالیسیاں بنانے والے ارباب اختیار گھٹیا پالیسیاں بنا کر نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں جس سے ہماری نوجوان نسل بھٹکتی پھر رہی ہے اور مستقبل میں جن کو پاکستان کا معمار بننا تھا اور اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں،پاکستانی حکمرانوں کے ستائے نوجوان ایجنٹوں کو پیسے دے کر بیرون ملک جانے کے چکر میں اپنی جانوں سے کھیل رہے ہیں ترکی میں پیش آنے والا واقعہ حکمرانوں کی نااہلی اورنوجوانوں کی مایوسی کو ظاہر کر تا ہے،سید ذیشان حیدر شیرازی نے مزید کہا ہے کہ اگر نوجوانوں کی بہتر طریقے سے تعلیم و تربیت کی جائے تو انہیں اپنے ہی ملک میں روز گار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور وہ دیار غیر میں دھکے کھانے سے بچ جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -