افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کا دورہ تہران

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کا دورہ تہران

تہران (اے پی پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لییبدھ کی صبح تہران پہنچے ہیں۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے تہران روانہ ہونے سے قبل کابل میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک کے صحافی تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی مجلس ترحیم میں بھی شرکت کی ۔ اس دورے میں افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، نائب صدر سرور دانش، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو محمد محقق اور وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن محمداللہ بتاش، عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ہیں۔

مزید : عالمی منظر