شامی عوام جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

شامی عوام جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے سلامتی کونسل سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ شام میں جنگ بندی کے لئے ثالثی کی کوششوں کو تیز تر کیا جا رہا ہے کیونکہ شامی عوام جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں جنگ روکنے کے لئے بالکل نئی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آرڈر کو سنگین خطرات لاحق ہیں اس لئے اقوام متحدہ کی اتھارٹی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے 2017ء کو امن کا سال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : عالمی منظر