روہنگیا باشندوں کے بارے میں بنگلہ دیش اور میانمار حکام کے مابین مذاکرات

روہنگیا باشندوں کے بارے میں بنگلہ دیش اور میانمار حکام کے مابین مذاکرات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش اور میانمار حکام کے مابین روہنگیا مسلم برادری کے موضوع پر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے وفود کے مابین یہ ملاقات ڈھاکہ میں ہو رہی ہے۔بنگلہ دیشی حکام نے بتایا ہے کہ میانمار میں فوج کی جانب سے کارروائیاں شروع ہونے کے بعد سے 50 ہزار سے زائد روہنگیا باشندے سرحد پار کر کے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ میانمار کی فوج نے گزشتہ برس اکتوبر میں راکھین صوبے میں اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -