لڑکیوں کی تصاویر کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کے فون تک رسائی

لڑکیوں کی تصاویر کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کے فون تک رسائی

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر استعمال کر کے اسرائیلی فوجیوں کے سمارٹ فونز اور مائیکروفونز تک رسائی حاصل کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر اور عبرانی الفاظ استعمال کر کے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے سمارٹ فونز کو ہیک کیا۔تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کوئی اہم فوجی تفصیلات حاصل کرنے میں ناکام رہی۔دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کر دیا۔

مزید : عالمی منظر