عازمین حج کے کوٹے میں 34500کا اضافہ

عازمین حج کے کوٹے میں 34500کا اضافہ

جدہ (اے پی پی) عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کرنے سے متعلق بھارت اور سعودی حکومت کے درمیان ں باقاعدہ معاہدہ پر دستخط ہوئے جس کے تحت حج 2016ء کے مقابلے 2017میں 34500 کا اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اورسعودی حکومت کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے حج 2017 ء کے کوٹے میں اضافہ سے متعلق دستخط کئے۔

مختار نقوی نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سعودی حکومت نے بھارتی عازمین حج کوٹے میں 34500کا اضافہ کردیا ہے۔

مزید : عالمی منظر