میانمار کے ہزاروں شہری چین کی جانب فرار

میانمار کے ہزاروں شہری چین کی جانب فرار

ینگون(اے پی پی) میانمارکے ہزاروں شہری تشدد سے بچنے کی خاطر میانمار سے چین کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت میانمار کی جانب سے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کو علاقے میں جانے کی اجازت نہ دینے کے بعد ہزاروں لوگ رات کی تاریکی میں فرار ہو کے چین کی سرحد میں داخل ہو گئے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ حکومت میانمار نے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ یانگی لی کو چین کی سرحد کے قریب واقع ہپا کنٹ اور لیزا نامی علاقوں میں جانے سے روک دیا تھا جس کے بعد علاقے کی بدامنی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

میانمار کے سیکورٹی اہلکاروں اور سرحدی علاقوں میں آباد اقلیتوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات میں اضافے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ نے اپنا خصوصی نمائندہ علاقے میں بھجینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر