مالی بدعنوانی کا الزام ، اسرائیلی وزیر اعظم سے پولیس تیسری بار پوچھ گچھ کریگی

مالی بدعنوانی کا الزام ، اسرائیلی وزیر اعظم سے پولیس تیسری بار پوچھ گچھ کریگی

 تل ابیب (اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے سلسلے میں وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے ایک بار پھر تفتیش کی جائے گی۔ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی اور غیر اسرائیلی تاجروں سے دسیوں ہزار ڈالر کی رشوت وصول کرنے کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ایک ہفتے میں تیسری بار پولیس تفتیش کرے گی۔ اس سے قبل اسرائیل کی پولیس نے پیر اور جمعرات کو نتن یاہو سے آٹھ گھنٹے کی تفتیش کی تھی۔دریں اثنا اسرائیلی حکومت کے ایک مخالف صیہونی لیڈر اسحاق ہرٹزوگ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی بناء پر نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انھوں نے اگر استعفی نہیں دیا تو انھیں اسرائیل کی عدالت عالیہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : عالمی منظر