فرانس میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں 72 ممالک شریک ہوں گے

فرانس میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں 72 ممالک شریک ہوں گے

پیرس(اے پی پی) فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ اتوار سے پیرس میں شروع ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں 72 ممالک کے نمائندوں کی شرکت کی امید ہے۔ تاہم اس امن کانفرنس میں اسرائیل نہیں ہوں گے۔ فرانسیسی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کو اس کانفرنس کے بعد مدعو کیا گیا ہے تاکہ انہیں اس کے نتائج سے آگاہ کیا جا سکے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ دعوت نامہ مسترد کر دیا ہے جبکہ فلسطینی صدر کی پیرس آمد متوقع ہے۔

مزید : عالمی منظر