جب بھی ایم کیو ایم کا نام آئے گا ،الطاف حسین اہل کراچی کے سامنے ہوگا:مصطفی کمال

جب بھی ایم کیو ایم کا نام آئے گا ،الطاف حسین اہل کراچی کے سامنے ہوگا:مصطفی ...
جب بھی ایم کیو ایم کا نام آئے گا ،الطاف حسین اہل کراچی کے سامنے ہوگا:مصطفی کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جب جب ایم کیو ایم کانام آئے گا تب تب کراچی والوں کے سامنے الطاف حسین آجائے گا۔ہمیں ان کے نام کو انکے ساتھ ہی دفن کرنا ہے۔

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ،ویسٹ انڈیزنے دورہ پاکستان کی تجویز مسترد کر دی

 اے آر وائے نیوز کے پروگرام”الیونتھ آور“ میں مصطفی کمال کا ایم کیو ایم پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہنا تھاکہ جنہیں چوکیدار بنایاگیا وہ چور بن گئے اور عوام کے مینڈیٹ کا سودا کرنے لگے۔لیکن اب عوام کو خیال آیا ہے کہ انہیں ووٹ دیکر غلطی کی ہے۔ایم کیوایم جو کام کررہی قوم کیلئے اور بالخصوص کراچی والوں کے  لئے باعث شرمندگی ہے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے پا س کراچی کامینڈیٹ ہے، کیونکہ ان کے پاس ایم پی اے ،ایم این اے موجود ہیں،لیکن ایک بار ایم کیو ایم نشستوں سے مستعفی ہوجائے پھر ہم الیکشن لڑیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ عوام کی خدم کیسے کی جاتی ہے۔ میں سیاسی بیان نہیں دیتا بلکہ میں کام کرکے دکھاتا ہوں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کو کہتا ہوں۔

سربرا ہ پاک سر زمین پارٹی کا فاروق ستار سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاروق ستار پر تو 30کیسز ہیں عدالت انہیں روز طلب کرتی ہے۔مگر میں نے فاروق ستار پر تنقید نہیں کی لیکن جس دن میں تنقید کرنا شروع کردی اس دن انہیں بچنا مشکل ہوجائے گا۔ان کا کہناتھا کہ یہ لوگ خیال کررہے ہیں کہ ایم کیو ایم باقی رہے گی لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے آسمان سے کوئی صحیفہ نہیں اترا کہ انہوں نے ہمیشہ رہنا ہے۔ اور رہی بات فاروق ستار کی 20میں سے 18سیٹیں جیت جانے والی ،یہ بات تو میرے لئے لطیفہ ہے میں اکثر یاد کرکے ہنس دیتا ہوں۔

مزید : کراچی