گنگا رام ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کی تقریب

گنگا رام ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کی تقریب

لاہور( جنرل رپورٹر) سر گنگا رام ہسپتال / فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، لاہورمیں الائیڈ ہیلتھ پروفشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے زیرِ اہتما م ایم ایس ڈاکٹر سید نعمان مطلوب کی بہتر کارکردگی اور اے ایم ایس ڈاکٹر راجہ نصیر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سردار فخر امام نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ڈاکٹر فرزانہ نذیر،ملک منیر احمد ، ہسپتال ہذا کے اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس سمیت صدر طلعت سجاد، چیئر مین رانا عرفان، جنرل سیکرٹری شعیب انور چوہدری، آرگنائزر محمد منیر ، سرپرست اعلیٰ راؤ عارف حمید، رفیع مغل آپا زرینہ ، منیر جٹ، رانا عثمان، حافظ عمران سلیم ، اشفاق احمد بھٹی ، عاطف حسین و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر سردار فخر امام کا کہنا تھا کہ وہ ایم ایس اور تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کی خدمات کو سراہا۔ جو ہمیشہ غریب مریضوں اور ہسپتال کی فلاح بہبود کیلئے مصروفِ عمل رہتے ہیں۔ جبکہ ایم ایس ڈاکٹر سید نعمان مطلوب نے کہا کہ اے ایم ایس ڈاکٹر راجہ نصیر صاحب نے بڑا اچھا وقت گزارکر اب با عزت طور پر ریٹائر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور ہمیشہ غریب ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہے ہیں۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ تندرست و توانا رکھے اور اپنے بچوں پر سلامت رکھے۔ تقریب کے اختتام پر ایم ایس ، اے ایم ایس ، ڈی ایم ایس سمیت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف ملازمین کو بہتر کارکردگی پر شیلڈ زبھی پیش کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4