بجلی ،گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کی کی زندگی اجیرن ہوگئی،صمصام بخاری

بجلی ،گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کی کی زندگی اجیرن ہوگئی،صمصام بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ لاہور کو پیرس بنانے والوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کالوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہیں ،(ن) لیگ نے الیکشن میں عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

، مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کاجینا دوبھر کردیا ہے اور غریب عوام کو روزمرہ زندگی کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، (ن) لیگ کے درباری عوام کی خدمت کی بجائے اپنی نوکریاں پکی کرنے کیلئے وزیراعظم کو پانامہ کیس میں بچانے میں مصروف ہیں، انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کاپانامہ کیس میں احتساب ضرورہوگا اورکرپٹ عناصر عوام کے سامنے ضرور بے نقاب ہونگے۔ سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4